انسپشن فلم کی طرح خوابوں کو کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اکتوبر 2016 23:50

انسپشن فلم کی طرح  خوابوں  کو کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار ہوگئی

آئی بینڈ پلس ایک ایسی ڈیوائس ہے جو بالکل لیونارڈو ڈائی کیپریو کی فلم انسپشن کی طرح خوابوں کو کنٹرول کرتی ہے۔لگتا ہے انسپشن فلم سے متاثر ہوکر اس ڈیوائس کے بنانے والوں نے خواب کے کنٹرول کرنے کو حقیقت کا روپ د یا ہے۔اس ڈیوائس سے جہاں صارفین اپنے خوابوں کو حقیقت کی طرح محسوس کر سکیں گے وہیں اپنے کئی اقسام کےخوف اور ڈر سے نجات بھی پا لیں گے۔


اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ وائرلیس بلوٹوتھ ای ای جی ہیڈ بینڈ، آئی بینڈ پلس آپ کے دماغ سے نکلنے والی لہروں کو لیبارٹری کی سی درستی سے چیک کر سکتا ہے ۔آئی بینڈ پلیس خوابوں کو ہی کنٹرول نہیں کرتا بلکہ جسم کی حرکت، جم کی دھڑکن اور جسم کے درجہ حرارت پر بھی نظر رکھتا ہے۔
یہ ڈیوائس پچھلی نیند کی بنیاد پر آڈیووژیول تحریک سے صآرفین کو واضح خواب (lucid dreams) یا ایسے خواب دکھاتی ہے، جس میں سونے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہا ہے اوراگر اس نے آنکھ کھولی تو خواب ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایسی حالت میں سونے والا اپنے جسم کو حرکت دئیے بغیر خواب کو مکمل طور پر کنٹرول کرسکتا ہے۔
کک سٹارٹر پر آئی بینڈ پلس کی قیمت 279 یورو بتائی گئی ہے تاہم سپورٹ کرنے والے صارفین کو 150 یورو کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu