بیٹے کے سامنے باپ کو برا بھلا کہنے پر ماں کو 30ہزار یورو جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 اکتوبر 2016 23:39

بیٹے کے سامنے باپ کو برا بھلا کہنے پر ماں کو 30ہزار یورو جرمانہ

اٹلی کی ایک عدالت نے ایک ماں کو بیٹے کے سامنے سابقہ شوہر کو برا بھلا کہنے پر 30ہزار یورو جرمانہ کر دیا ہے۔ ماں کی تحویل میں موجود بچے کے سامنے باپ کو برا بھلا کہنے پر عدالت کا موقف ہے کہ اس سے بیٹے کے اپنے ماں اور باپ کے ساتھ صحت مندانہ تعلق پر اثر پڑتا ہے۔ بچے کے سامنے بار بار باپ کو برا بھلا کہہ کر عورت نے بچے کی دماغی صحت کو متاثر کیا ، جس کی وجہ سے عورت کا یہ برتاؤ مجرمانہ ہے۔

(جاری ہے)


جج کا کہنا تھا کہ عورت اپنے بچے کے سامنے اس کے باپ کو برابھلا کہہ کر بچے اور اس کے باپ کے درمیان صحت مند تعلق کو برقرار نہ رکھ سکی۔عدالت کا کہنا ہے کہ بچے کو اپنی تحویل میں رکھنے کےلیے عورت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
یورپی یونین کے قوانین کے تحت بچے کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے الگ ہونے والے ماں اور باپ کے ساتھ ذاتی اور براہ راست تعلق رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu