4 فٹ لمبی برطانوی بلی کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 نومبر 2016 23:53

4 فٹ لمبی برطانوی بلی  کا نیا عالمی ریکارڈ

ویکفیلڈ، برطانیہ۔ ایک 4فٹ لمبے بلے نے دنیا کی سب سےلمبی گھریلو بلی (بلے) کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کےمطابق لوڈو نام کے بلے کی لمبائی 3فٹ 11 انچ ہے اور یہ ریکارڈ پر موجود سب سے لمبی بلی سے 5 سینٹی میٹر چھوٹا ہے تاہم زندہ بلیوں میں یہ اب بھی سب سے لمبا ہے۔

(جاری ہے)


لوڈو کی مالکن کیلسے گل کا کہنا ہے کہ اسے ہیری پورٹر کی فلم دیکھ کر اس نسل کی بلیاں پالنے کا شوق ہوا۔گل کا کہنا ہےکہ اس نے جب لوڈو کو پالنا شروع کیا تو وہ 13ہفتوں کا تھا ، لوڈو اپنی جسامت کے باعث کافی سست بھی واقع ہوا ہے اور اسی وجہ سے کہیں چھپ بھی نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu