مفرور مجرم نے گرفتاری دینے کی کوشش کی مگر 45 منٹ تک پولیس کے نہ پہنچنے پر دوبارہ فرار ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 مارچ 2017 23:47

مفرور مجرم نے گرفتاری دینے کی  کوشش کی مگر 45 منٹ تک پولیس کے نہ پہنچنے پر دوبارہ فرار ہوگیا
ایک مفرور مجرم نے اپنی گرفتاری دینے کی کوشش کی مگر مبینہ طور پر پولیس کے  45 منٹ تاخیر سے آنے پر غصے میں دوبارہ فرار ہوگیا۔
بنجمن پرٹریج نے اپنے سابق پارٹنر کے جبڑے توڑ دئیے تھے۔ بنجمن برمنگھم میں اپنے ایک رشتے دار کے گھر آیا اور اسے بتایا کہ وہ گرفتاری دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)


جب ویسٹ مڈ لینڈز پولیس آفیسرز  بنجمن کے رشتے دار اینڈریو کے گھر پہنچے تو اس نے  بتایا کہ پولیس کے تاخیر سے آنے کی وجہ سے بنجمن کا موڈ تبدیل ہوگیا اور وہ پھر فرار ہوگیا۔

اینڈریو  خود بھی  کارچوری اور تشدد کے جرائم میں سزا کاٹ چکا ہے۔ اس نے اخبار کو بتایا کہ اس نے اپنے گھر کا دروازہ  بھی کھول کر رکھا تھا تاکہ پولیس کو دروازہ لات مار کر نہ کھولنا پڑے مگر پولیس کا رویہ کافی بہتر تھا۔
چیف انسپکٹر جیک ہارڈلے نے اخبار کو بتایا کہ پولیس فورس کو ہر روز سینکڑوں واقعات پر بھاگنا پڑتا ہے، ہم بنجمن کو گرفتار نہیں کر سکے مگر ہم ہر اس شخص کو گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہیں جس نے قانون توڑا ہو۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu