دماغی صحت کی آگاہی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کلاس کا نیا ورلڈ ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 مارچ 2017 23:57

دماغی صحت کی آگاہی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کلاس  کا نیا ورلڈ ریکارڈ

شاعراور تربیتی خلابازحسین منور نے کنگز کالج لندن کی پروفیسر ڈیم ٹل وائیکس کے ساتھ مل کر ایک ہی جگہ پر دماغی صحت کی آگاہی کے حوالے سے  دنیا کی سب سے بڑی کلاس کا انعقاد کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)


ریکارڈ بنانے کے لیے حسین منور نے 14 سکولوں کے 538 طلباء کو ایک جگہ جمع کیا جہاں پروفیسر ڈیم نے انہیں 30 منٹ تک دماغی صحت کی آگاہی کے حوالے سے لیکچر دیا۔ اس ریکارڈ کے لیے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شرائط کے مطابق کلاس کو  کوالیفائیڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنل نے  قومی اور عالمی گائیڈ لائنز کی روشنی میں لیکچر دینا تھا۔
لیکچر کے دوران پروفیسر طلباء سے سوالات بھی پوچھتی رہی ۔ طلباء ہاتھوں میں True اور False لکھے ہوئے پلے کارڈز سے سوالات کے جوابات دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu