برطانوی فیشن ریٹیلر نے شفاف پلاسٹک کی جینز متعارف کرادی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 اپریل 2017 23:50

برطانوی فیشن ریٹیلر نے شفاف پلاسٹک کی جینز متعارف کرادی
برطانوی فیشن ریٹیلر ٹاپ شاپ پر خریداروں کی جانب سےشفاف پلاسٹک کی جینز متعارف کرانے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔100 ڈالر مالیت کی اس جینز کو100 فیصد پولی یوریتھین سے بنایا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین اس طرح کا فیشن متعارف کرانے پر ٹاپ شاپ پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ یہ جینز ڈیزائن کرتے ہوئے ٹاپ شاپ والے نشے میں تھے۔

ٹاپ شاپ ہی نہیں اس سے پہلے چند دوسرے برانڈ بھی اس طرح کے عجیب و غریب لباس متعارف کرا چکے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے  ایک آن لائن ریٹیلر کی طرف سے Clear Knee Mom Jeans متعارف کرائی گئی تھی۔ اس جینز کے گھٹنوں پر کپڑے کے جگہ شفاف پلاسٹک تھا(تفصیلات اس صفحے پر)
برطانوی فیشن ریٹیلر نے شفاف پلاسٹک کی جینز متعارف کرادی

Browse Latest Weird News in Urdu