لڑکی نے حادثاتی طور پر 8 انچ کی چمچ نگل لی جسے ڈاکٹروں نے تین دن بعد باہر نکالا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اپریل 2017 23:51

لڑکی نے حادثاتی طور پر 8 انچ کی چمچ نگل لی  جسے ڈاکٹروں نے تین دن بعد باہر نکالا
چین کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک 18 سالہ  لڑکی کے پیٹ سے 8 انچ کی چمچ نکال لی ہے۔لڑکی نے چمچ کو حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔
یوو، صوبہ ژجیانگ کے ایک ہسپتال  کی فوٹیج میں ڈاکٹروں کو ایک  ایکسرے دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ایکسرے میں پیٹ میں موجود چمچ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

9 اپریل کو ہونے والی ڈھائی گھنٹے کی سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے اس چمچ کو باہر نکال دیا۔
لڑکی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے تین دن پہلے چمچ نگلی تھی   لیکن اپنے سکول کے امتحانات کی وجہ سے وہ ڈاکٹروں کےپاس نہیں آئی۔ امتحانات سے فارغ ہو کر وہ ہسپتال آئی جہاں آپریشن کر کے اس کے پیٹ میں موجود چمچ نکال لی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu