6 بچوں کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی۔ایک ہی خاندان نے سب کو اپنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 03:18

6 بچوں کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی۔ایک ہی خاندان نے سب کو اپنا لیا

6 بہن بھائیوں کی خواہش تھی کہ  وہ ایک ساتھ رہیں، اُن کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ انہیں  اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک ہی جوڑے نے گود لے لیا ہے۔ اس جوڑے کے پہلے سے اپنے پانچ حقیقی بچے بھی  ہیں۔
کرسٹوفرا ور کرسٹینا سینڈرز  سنسناٹی کے مضافات میں فارسٹ پارک میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 9 سے 16 سال تک کے 6 بہن بھائیوں کو گود لے لیا ہے۔ ان کے اپنے سب سے بڑے بچے کی عمر 19 سال ہے۔کرسٹینا کا کہنا ہے کہ اس نے اور اس کے شوہر نے خود سے عہد کیا تھا کہ جتنا زیادہ ہوسکے بچوں کو  گود لیں گے۔
گود لینے کی کاروائی کو دیکھنے والے جج نے سینڈرز فیملی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ سینڈرز کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی بچوں کو گود لیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu