اپنے مالک کی قبر پر ہر روز پھول اور تحائف رکھنے والا وفادار بلا۔ ٹوڈو

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 مئی 2017 23:48

اپنے مالک کی قبر پر ہر روز پھول اور تحائف رکھنے والا وفادار بلا۔ ٹوڈو

22 ستمبر 2011 کو اٹلی سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ  لوزیلی رینزو کا  انتقال ہوا تو اس کے سوگواران میں بیوہ  اور بچوں کے علاوہ ایک اس کا بلا ٹوڈو  بھی شامل تھا۔  رینزو نے اس بلے کو 3 ماہ کی عمر میں اپنایا تھا۔ رینزو نے اسے اتنا پیار دیا کہ بلا اس کی وفات کے سالوں بعد بھی اس کی قبر کے چکر لگاتا رہا۔ ٹوڈو جب بھی رینزو کی قبر پر جاتا تو وہاں پھول اور دیگر تحائف رکھ آتا۔

(جاری ہے)

دیگر تحائف میں درختوں کےپتے ، شاخیں، پلاسٹک کےکپ، پیپر ٹاؤل  اور کاغذ کی کوئی بھی دوسری  چیز شامل  ہوتی۔
قبرستان میں آنے والے بہت سے لوگوں نے ٹوڈو کو اس کے مالک کی قبر کے پاس سے بھگانے کی کوشش کی ، مگر ٹوڈو ہر روز وہاں آن موجود ہوتا، اپنے تحائف رکھتا اور چلا جاتا۔
رینزو کی بیوی ایڈا کا کہنا ہے کہ رینزو کو ٹوڈو سے بہت محبت تھی۔ ٹوڈو کا ہر روز رینزو کی قبر کے چکر لگانا اسی محبت کی وجہ سے ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu