دنیا کی بلند ترین ترین عمارت کی تکمیل مزید تاخیر کا شکار، اب 2019ء میں مکمل ہوگی‎

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 مئی 2017 23:47

دنیا کی بلند ترین ترین عمارت کی تکمیل مزید تاخیر کا شکار، اب 2019ء میں مکمل ہوگی‎

دنیا کی سب سے اونچی عمارت جو سعودی عرب میں زیر تعمیر ہے، کی تکمیل ہدف کے مطابق مکمل نہیں کی جاسکے گی۔ جدہ ٹاور نامی یہ عمارت ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ  یا 3 ہزار تین سو فٹ اونچی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی معروف ارب پتی شخصیت پرنس الولید بن طلال نےخبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جدہ ٹاور 2019ء میں مکمل ہوجائے گی۔ یہ عمارت 170 منزلوں پر مشتمل ہوگی اور مکمل ہونے پر برج خلیفہ سے بھی اونچی ہوگی۔ اس عمارت میں ہوٹل، دفاتر اور اپارٹمنٹ ہونگے۔ ابتداء میں اس عمارت کی تعمیر پر 1.2 ارب ڈالر خرچے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، لیکن تکمیل میں تاخیر اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یہ لاگت بڑھ کر 2 ارب ڈال ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu