انتہائی انوکھی بیماری۔ لڑکی جس لفظ کو سنے بھوک لگے تو اس لفظ جیسی خوراک کھانا پڑتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 مئی 2017 02:05

انتہائی انوکھی بیماری۔ لڑکی جس لفظ کو سنے بھوک لگے تو  اس لفظ جیسی خوراک کھانا پڑتی ہے

ایک طالبہ انتہائی عجیب و غریب بیماری کا شکار ہو گئی ہے۔ وہ جیسے ہی کوئی لفظ سنتی ہے ، اسے ہر بار اس لفظ کے مطابق مختلف خوراک کھانا پڑتی ہے۔ اس لڑکی کو چیزیں کھاتے ہوئے حقیقت میں الفاظ کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔
22 سالہ کیتھرائن جیکسن  جب بھی Rory نام سنے تو اسے گاجریں کھانا پڑتی ہے۔ اگر کوئی ناممکن کا لفظ بولے تو اسے  کسی چیز کے اندر تلی ہوئی کوئی چیز جیسے رول وغیرہ کھانے پڑتے ہیں۔


نوٹنگھم سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو ایک انتہائی نایاب بیماری lexical-gustatory synaesthesia لاحق ہے۔ اس بیماری کے مریض کو کسی لفظ کے سننے یا پڑھنے پر اس لفظ سے متعلق خاص بو محسوس ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے کیتھرائن جب بھی کسی سے گفتگو کرتی ہے، اسے کھانے میں نت نئی چیزیں کھانا پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

کیتھرائن نہ صرف الفاظ کا ذائقہ چکھتی ہے بلکہ اسے الفاظ کی رنگ اور بو بھی محسوس ہوتی ہے۔


کیتھرائن کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز سے ملتے جلتے الفاظ اسے وہ چیز کھانے پر مجبور کر تے ہیں جیسے Lola سن کر اس کا لالی پوپ کھانے کا دل کرتا ہے۔ Ella اور Jella ایک جیسے الفاظ ہیں اس لیے Ella سن کر وہ جیلی بین کھاتی ہے۔
کیتھرائن کے دوست کا نام Rory ہے۔ اس کے نام سے Raw کی آواز آتی ہے، جس سے اس کے ذہن میں گاجروں کا خیال آتا ہے اور وہ گاجریں کھاتی ہے۔
سینستھیزیا(Synaesthesia) ایک عام بیماری ہے۔ اس بیماری میں لوگ مخصوص الفاظ اور اعداد کو رنگوں سے مربوط کر دیتے ہیں لیکن lexical-gustatory synaesthesia اس بیماری کی انتہائی نایاب قسم ہے۔

انتہائی انوکھی بیماری۔ لڑکی جس لفظ کو سنے بھوک لگے تو  اس لفظ جیسی خوراک ..

Browse Latest Weird News in Urdu