11سالہ بچے کی گیمز کی سی ڈی سے منشیات نکل آئی۔ ایک ہی طرح کا دوسرا واقعہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 مئی 2017 03:07

11سالہ بچے کی گیمز کی سی ڈی سے منشیات نکل آئی۔ ایک ہی طرح کا دوسرا واقعہ

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک ماں کائیلا مک الیسٹر نے اپنے 11 سالہ بیٹے کے لیے ہٹ گیم جی ٹی اے فائیو کی استعمال شدہ سی ڈی خریدی۔ بچہ جب گیم کی انسٹالیشن کے دوران سی ڈی میں موجود مینول چیک کرنے لگا تو اس میں سے منشیات کی ایک تھیلی نکل آئی۔
کائیلا نے فوراً پولیس کو اس واقعے کی اطلاع اور فیس بک پر بتایا کہ کس طرح اس نے ایک گیم سٹور سے سی ڈی خریدی اور کس طرح سے اس میں سے منشیات نکلی ہے۔

(جاری ہے)


پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تھیلی سے  نکلنے والا پاؤڈر منشیات ہی ہے۔ کائیلا نے گیم سٹور ”گیم سپاٹ“ سے یہ سی ڈی خریدی تھی۔ اس سٹور سے پچھلے ستمبر میں فروخت ہونے والی  گیم کی ایک سی ڈی سے بھی منشیات نکلی تھی۔ گیم سپاٹ کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں۔ سٹور کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو سی ڈی باکس  دینے سے پہلے  اسے اچھی طرح دو بار چیک کر لیا کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu