چارلس ڈارون کو 1835 میں ملنے والا کچھوا دنیا کے طویل العمر ترین کچھوؤں میں سے ایک ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 مئی 2017 03:16

چارلس ڈارون کو 1835 میں ملنے والا کچھوا دنیا کے طویل العمر ترین کچھوؤں میں سے ایک ہے

سرچارلس ڈارون کو 1835 میں جزائر گالاپاگوزکے سفر میں ایک کچھوا بھی ملا۔ اس وقت اس مادہ کچھوے کا سائز ڈنر کی پلیٹ جتنا  اور اس کی عمر پانچ سال تھی۔ نظریہ ارتقا پیش کرنے والے سر چارلس ڈارون اس کچھوے ، جسے بعد میں ہیریٹ کا نام دیا گیا، کو برطانیہ لے آئے۔

(جاری ہے)

شروع میں  چند سالوں تک یہ کچھوا برطانیہ میں رہا پھراسے سر چارلس ڈارون کے دوست جان وکم آسٹریلیا لے آئے۔ آسٹریلیا میں اسے ایک جانوروں کے حفاظتی  پارک میں رکھا گیا۔1987 میں  ہیریٹ  کو سٹیون ارون نے لے لیا۔زندگی کے آخری لمحات تک ہیریٹ سٹیون کے پاس ہی رہی۔
ہیریٹ نے 23 جون 2006 کو قریباً 176 سال کی عمر میں وفات پائی۔ ہیریٹ کے اب تک  طویل ترین عمر کے جانوروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu