چھوٹی مچھلیوں نے غوطہ خور کے دانت صاف کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 مئی 2017 23:50

چھوٹی مچھلیوں نے غوطہ خور کے دانت صاف کر دئیے

روس سے تعلق رکھنے والا وٹالی بازاروف اپنے دوستوں کے ساتھ مصر گیا، جہاں اسے دھب کے مشہور بلیو ہول میں غوطہ خوری کا موقع ملا۔ وٹالی پانی میں سو فٹ نیچے گیا تھا کہ  صفائی کرنے والی چھوٹی چھوٹی مچھلیوں نے اس کے ہونٹوں کو کترنا شروع کر دیا۔ وٹالی سمجھ گیا کہ مچھلیوں کو خوراک کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وٹالی نے اپنے منہ سے ریگولیٹر ہٹا دیا اور مچھلیوں کو منہ کے اندر جانے دیا۔

حیرت انگیز طور پر مچھلیاں اندر جا کر اس کے دانتوں سے خوراک ڈھونڈنے اور دانت صاف کرنے لگیں۔ وٹالی نے اس کی ویڈیو بھی بنا لی، وٹالی کا کہنا تھا کہ یہ زندہ ٹوتھ برش کی طرح تھیں لیکن یہ زیادہ سخت تھیں۔
صفائی کرنے والی چھوٹی مچھلیاں دوسری مچھلیوں کے منہ میں پھنس جانے والے ذرات صاف کر کے اپنی خوراک حاصل کرتی ہیں۔

چھوٹی مچھلیوں نے غوطہ خور کے دانت صاف کر دئیے

Browse Latest Weird News in Urdu