انسانی صحت کے لیے نقصان دہ تمباکو ماحول کے لیے فائدہ مند بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 مئی 2017 23:51

انسانی صحت کے لیے نقصان دہ تمباکو ماحول کے لیے فائدہ مند بن گیا
ماہرین نے تمباکو کی مدد سے بائیو فیول تیار کر لیا ہے، جسے جہازوں میں استعمال  کیا جا رہا ہے۔ ہوا بازی میں استعمال ہونے  والا بائیو فیول عام فیول کے مقابلے میں ماحول کے  لیے 50 سے 80 فیصد کم نقصان دہ ہوتا ہے۔ہوا بازی میں  تمباکو سے بنے بائیو فیول کا پہلا تجربہ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن جانے والی پرواز میں کیا گیا، جو اپنے ساتھ 300 مسافروں کو لے جا رہی تھی۔

اس کامیابی کے بعد مقامی کسان تمباکو    وغیرہ اگا کر زیادہ فائدے حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کچھ مقامات پر بائیو فیول ماحول کے لیے اس لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے کہ وہاں کے  رہنے والوں نے اس کی کاشت کے لیے جنگلات کاٹنے شروع کر دئیے ہیں اور اس سے خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
ساؤتھ افریقین ائیر ویز، بوئنگ اور بائیو فیول کاشت کرنے والے کاشتکاروں نے جنوبی افریقا مین پراجیکٹ سولارس(Solaris) کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ساؤتھ افریقن ائیر لائنز کا عزم ہے کہ 2023 تک اس کے آدھے جہاز بائیو فیول پر منتقل ہو جائیں۔ پراجیکٹ سولارس کے تحت کاروں اور دوسری صنعتوں کے لیے بائیو ڈیزل بھی   پیدا کرے گا۔      

Browse Latest Weird News in Urdu