فلاحی ادارے نے لوگوں سے مزید ”دی ڈاونچی کوڈ “ ناول عطیہ نہ کرنے درخواست کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 مئی 2017 23:46

فلاحی ادارے نے لوگوں سے مزید ”دی ڈاونچی کوڈ “  ناول عطیہ نہ کرنے درخواست کر دی

ویلز کے ایک فلاحی ادارے نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ڈین براؤن کے پراسرار جاسوسی ناول ”دی ڈاونچی کوڈ “ کی مزید کاپیاں عطیہ نہ کریں۔
فلاحی تنظیم اوکسفام کی ایک شاخ نے  دی ڈاونچی کوڈ کے ناولوں کے ڈھیر کی تصویر فیس بک پر شیئر کر کے لوگوں سے مزید کتابیں نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہر روز کوئی نہ کوئی یہ ناول عطیہ کرنے آتا ہے جبکہ انہیں خریدنے والے ہفتوں بعد آتے ہیں۔ فلاحی تنظیم کا کہناہے کہ ان ناولوں سے زیادہ طلب تو گراموفون ریکارڈ کی ہے، انہیں وہ عطیہ کر دئیے جائیں۔
فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں میں بھی کئی بار کئی ناول اسی طرح ڈھیروں کے حساب سے جمع ہوتے رہے ہیں لیکن ڈاونچی کوڈ نے تو سب کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu