ایپل کا بنک بیلنس 250 ارب ڈالر ہے۔ جانئے 250 ارب کا مطلب ایک نئے انداز میں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 مئی 2017 23:55

ایپل کا بنک بیلنس 250 ارب ڈالر ہے۔ جانئے 250 ارب  کا مطلب ایک نئے انداز میں

حال ہی میں ایپل انکارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ  اس کا بنک بیلنس 250 ارب ڈالر ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ 250 ارب ڈالر کا کیا مطلب ہے؟ چلیں ایک  الگ نظر سے دیکھتے  ہیں۔
ایپل اگر 250ارب ڈالر کو دنیا کے تمام افراد میں برابر تقسیم کر دے تو ہر کسی کے حصے میں 34.25 ڈالر آئیں گے۔ یعنی ہر شخص ایک فیچر فون خریدنے کے قابل تو ہو جائے گا۔
اگر ایک لگژری کروز شپ 800 ملین ڈالر  کا ہو تو ایپل 250 ارب ڈالر میں 312 کروز شپ خرید سکتا ہے۔

1 ڈالر کے نوٹ کا وزن 1 گرام ہوتا ہے۔ اگر 250 ارب ڈالر ایک ڈالر کے نوٹ میں ہوں تو ان کا وزن 551,155,655پاؤنڈ ہوگا۔ یعنی 250 ارب ڈالر  کا وزن  42,396 بالغ افریقی ہاتھیوں یا 1224 مجسمہ آزادی کے وزن کے برابر ہوگا۔ اگر 1000 ڈالر کو پیکٹ یا گڈی کی صورت میں رکھا جائے تو اُن کی اونچائی4.3 انچ ہوگی۔

(جاری ہے)

اگر 250 ارب ڈالر کو  ایک دوسرے کے اوپر رکھا جائے تو اُن کی اونچائی   16967 میل ہوگی۔

یہ فاصلہ نیو یارک سے لے کر لاس اینجلس  تک 7 بار آنے اور جانے کا ہے۔ایک ملین ڈالر کے نوٹوں کو 111,287.5 مربع فٹ  پر بچھایا جا سکتا ہے۔250ارب ڈالر کو اگر بچھانا ہوتو یہ 998 مربع میل کے رقبے پر آئیں گے۔ یعنی اتنے کیش کو  لکسمبرگ  پر بچھایا جا سکتا ہے۔ایک ڈالر کے نوٹ کی لمبائی 6.14 انچ ہوتی ہے۔ 10319 ڈالروں کو ایک سیدھ میں رکھا جائے تو وہ 1 میل لمبی قطار میں رکھے جائیں گے۔ جبکہ 250 ارب ڈالر کو ایک لائن میں رکھا جائے تو وہ 2,42,27,153.8 میل لمبی لائن بنائیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ ہم 250 ارب ڈالر کو زمین سے چاند تک 101 لائنوںمیں  رکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی کل لاگت اس وقت ایپل کے بنک بیلنس سے کم یعنی 150 ارب ڈالر تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu