موسمیاتی تبدیلیوں سے برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹکا کا رنگ بدل کر سبز ہو رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 جون 2017 23:43

موسمیاتی تبدیلیوں سے برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹکا کا رنگ بدل کر سبز ہو رہا ہے
موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر اگر کہیں دیکھنا ہوتو  براعظم انٹارکٹکا میں اس کا مشاہدہ کافی اچھے سے کیا جا سکتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے برف کی موٹی تہوں سے ڈھکے براعظم کا درجہ حرارت بدل گیاہے۔ اب یہاں آہستہ آہستہ برف کی سفیدی کی بجائے ہریالی نظر آنے لگی ہے۔
1950 کی دہائی سے  یہاں کا درجہ حرارت ہر دس سال میں نصف ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ رہا ہے  جو گلوبل وارمنگ کی وجہ دنیامیں بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔

ماہرین نے براعظم کے 1000 مربع کلومیٹر کے 3 مقامات پر تحقیق کی اور پتاچلایا کہ  1950 کے بعد براعظم انٹارکٹکا میں کائی کے اگنے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ اب یہاں ہر گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا زیادہ  کائی پیدا ہورہی ہے۔ 
سائنس دان اس بات پر غور کر رہے ہیں  کہ 1950 کے سال کو زمین پر نئے دور کا آغازمانا جائے۔

(جاری ہے)

اگر ایسا ہوگیا تو  یہ سمجھا جائے گا کہ 1950 کی دہائی سے دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اثرات نمودار ہو گئے ہیں۔

زمین کو موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ کئی سنگین مسائل کا سامنا بھی ہے۔ بڑھتا ہو پلاسٹک، جانوروں اور پودوں کی ناپید ہوتی نسلیں، نامیاتی ایندھن سے پیدا ہونے والا دھواں، جوہری ہتھیاروں کے تجربات سے نکلنے والا تابکار مادہ مستقبل میں زمین پر بننے والے پتھروں پر ہمیشہ کے لیے اپنے نشان ثبت کر دے گا۔ یعنی ان کے اثرات زمین پر دائمی ہونگے۔

Browse Latest Weird News in Urdu