پانچ سال پہلے چھینکنے سے گردن تڑوانے والی عورت نے اب قہقہہ لگا کر گردن تڑوا لی

اتوار 4 جون 2017 23:44

پانچ سال پہلے چھینکنے سے گردن تڑوانے والی عورت نے اب قہقہہ لگا کر گردن تڑوا لی
ایک عورت، جس نے پانچ سال پہلے چھینکنے سے اپنی گردن تڑوا لی تھی، اب قہقہہ لگا کر پھر سے گردن توڑ لی ہے۔
میلبورن، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مونیق جیفری مارچ 2012 کو اپنے بستر میں بیٹھی تھی کہ اچانک چھینکنے سے  اس کی گردن کے مہرے ہل گئے۔اس وقت ساتھ والے کمرے میں مونیق کا نوزائیدہ بچہ موجود تھا لیکن وہ حرکت نہیں کر سکتی تھی۔ اس نے کسی نہ کسی طرح اپنے شوہر سام کو ہیلپ کا میسج کیا، جو فوراً ہی گھر بھاگا آیا اور آتے ہی ایمبولینس کو فون کر دیا۔

اس کے بعد مونیق کو 14 ہفتے سر پر مخصوص  فریم کے ساتھ گزارنا پڑے تب جا کر اس کی گردن کے مہرے ٹھیک  ہوئے تھے۔
ہوٹل منیجر کے طور پر کام کرنے والی مونیق پوری طرح صحت مند ہوگئی تھی لیکن 5 سال بعد اپریل میں  اس کے ساتھ پھر یہی حادثہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس بار وہ ایک دوست کے لطیفے پر کھل کر ہنسی تھی کہ اس کی گردن کے مہرے پھر اسی مقام سے ہل گئے۔
ڈاکٹر بھی مونیق کے اس طرح گردن تڑوانے پر حیران ہیں۔

ڈاکٹروں کو کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے اس طرح کا کوئی کیس نہیں دیکھا۔
مونیق کا کہنا ہے کہ دوسری بار زخمی ہونے کے بعد اسے تیسری بار کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اگر تیسری بار وہ اس طرح زخمی ہوئی تو اس کی گردن کی سرجری کرنی پڑے گی۔
مونیق کے علاج پر 8 ہزار ڈالر کے اخراجات کا اندازہ تھا۔ اس کی بہن نے گوفنڈ می پر اس کے علاج کے لیے مہم شروع کی تو ایک ماہ میں ہی اس کے لیے 9 ہزار ڈالر سے زیادہ جمع ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu