دنیا کے سب سے مہنگے برگر کی قیمت صرف 2 لاکھ 40 ہزار روپے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 جون 2017 23:43

دنیا کے سب سے مہنگے برگر کی قیمت صرف 2 لاکھ 40 ہزار روپے
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے  مہنگے  ترین برگر کی قیمت 1785 پاؤنڈ (تقریبا 2 لاکھ 40 ہزار روپے) ہے۔
اس برگر میں مختلف طرح کے  گوشت  سمیت تمام اجزا مختلف ممالک سے درآمد کی گئے  ہیں۔ یہ تمام  اجزاء جاپان، فرانس، جمیکا، مڈغاسکر اور دیگر کئی ممالک سے  منگوائے گئے ہیں۔
یہ   مہنگا ترین برگر ہیگ، نیدرلینڈ میں ساؤتھ ہیوسٹن ریسٹورنٹ کے شیف ڈیگو بوئیک نے بنایا ہے۔

نیدر لینڈ کے رہائشی ڈیگو  کو ہمبرگر بنانا پسند ہے۔انہوں نے سوہو ہاؤس لندن میں بھی دو سال کام کیا ہے۔

(جاری ہے)


انہوں نے 28 مئی کو انٹرنیشنل برگر ڈے پر دنیا کا مہنگا ترین برگر بنایا ہے ، جس کی تصدیق  گنیز بک آف ورلڈ  نے بھی کی ہے۔

ڈیگو نے اگرچہ دنیا کا سب سے مہنگا برگر بنایا ہے لیکن اُن کا کہنا ہے کہ یہ اُن کا کھایا ہوا سب سے بہترین برگر نہیں۔ ڈیگو کے مطابق لندن میں Byron سے کھایا ہوا برگر سب سے بہترین برگر تھا، جس کی قیمت صرف 14 پاؤنڈ تھی۔
ڈیگو کا برگر اُن کے ریسٹورنٹ کے مینو میں شامل نہیں ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ برگر بنوانا چاہتا ہے تو انہیں پہلے سے بتائے تاکہ اس کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔

دنیا کے سب سے مہنگے برگر کی قیمت صرف 2 لاکھ 40 ہزار روپے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu