دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ چین میں لگے گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 جون 2017 23:43

دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ چین میں لگے گی
چین میں دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ کے تجربات کیےجا رہے ہیں۔ اس تیز رفتار ترین  لفٹ کی رفتار  1260 میٹر فی منٹ ہے۔اس لفٹ کو چین کی ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لگایا جائے گا۔ اس لفٹ کا تجربہ گوانگژوسی ٹی ایف فنانس سنٹر میں کیا گیا۔ اس لفٹ کو بنانے کا سہرا جاپانی کمپنی ہٹاچی کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)


گزشتہ سال مئی میں  اس لفٹ کی رفتار 1200 میٹر فی منٹ تھی۔ اب اس کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے۔ یہ لفٹ اس وقت فائنل ایڈجسٹمنٹ  پراسس میں ہے۔ اس کے سروس میں آنے کے بعد یہ 1200 میٹر فی منٹ پر ہی کام کرے گی۔ اس لفٹ میں سیکورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔
سیکورٹی کے فیچرز میں خصوصی بریک کے آلات، حرارت برداشت کرنے والے میٹریل سے اس کی تیاری اور  لفٹ میں ائیرپریشر  وغیرہ اہم میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu