غصے میں بھرے شخص نے سٹی آفس میں 100 کھٹمل چھوڑ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 جون 2017 23:54

غصے میں بھرے شخص نے  سٹی آفس میں 100 کھٹمل چھوڑ دئیے

میئن، امریکا کی ایک میونسپل آفس بلڈنگ میں غصے میں بھرے شخص نے 100 کھٹمل   چھوڑ دئیے۔ اس شخص نے کپ میں بھرے ہوئے کھٹمل کاؤنٹر پر چھوڑے۔
آگسٹا کے حکام نے  ایک اخبار کو بتایا کہ انہوں نے سوموار کو دوبارہ سٹی سنٹر بلڈنگ کھولنے سے پہلے تمام کھٹمل مار دئیے ہیں۔

(جاری ہے)


سٹی ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  جمعے کو ایک شخص شہر کے جنرل اسسٹنس  آفس  آیا اور اپنے اپارٹمنٹ میں موجود کھٹملوں کے خاتمے  کے لیے مدد مانگی۔

سٹی ڈیویویلپمنٹ ڈائریکٹر کےمطابق اس کے اپارٹمنٹ میں سپرے کیا جا چکا تھا، جس کی وجہ سے اس کی مزید مدد نہیں کی جا سکتی تھی۔اس پر اس شخص نے سٹی آفس میں ہی کھٹمل چھوڑ دئیے۔
اس آدمی نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ وہ حکومتی اہلکاروں کو بھی  اس تجربے سے گزارنا چاہتا تھا، جس سے وہ گزر رہا ہے۔ 
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس نے اس شخص پر فرد جرم عائد کی  یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu