کمپیوٹر وائرس نے سینکڑوں ڈرائیوروں کے مزے کرا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 جون 2017 18:46

کمپیوٹر وائرس نے سینکڑوں ڈرائیوروں کے مزے کرا دئیے

آسٹریلیا کے سینکڑوں ڈرائیوروں کو  قوانین کی ، کی گئی خلاف ورزی کے جرمانے  ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ WannaCryوائرس نے سڑکوں کے کنارے نصب کیمروں کو بھی متاثر کیا ہے۔
ریاست وکٹوریہ کے حکام نے تصدیق کی کہ رینسم وئیر وائرس نے 55 ریڈ لائٹ اور سپیڈ کیمروں کو متاثر کیا۔

(جاری ہے)


یہ وائرس سسٹم میں اس وقت داخل ہوا جب پچھلے ہفتے ایک شخص نے سسٹم کی مرمت کرتے ہوئے اس کے ساتھ یو ایس بی لگائی۔
وکٹوریہ کی پولیس نے 590 جرمانوں کو منسوخ کر دیا ہے۔لیکن ریاست کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر نے انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ ہر کیس میں کیمرے ٹھیک کام کر رہے تھے۔
مقامی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی حکام سڑک کنارے نصب کیمروں سے وائرس ختم کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu