میکسیکن میئر نے مگرمچھ سے شادی کر لی ۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 جولائی 2017 23:27

میکسیکن میئر نے مگرمچھ سے شادی کر لی ۔ دلچسپ وجہ

ایک میکسیکن ٹاؤن کے میئر نے سینکڑوں سال پرانی روایات کے تحت  ایک مگرمچھ سے شادی کر لی ہے۔ اس شادی کا مقصد ماہی گیروں کے اس ٹاؤن میں خوشحالی لانا ہے۔
سان پیڈرو ہامیلولا کے  میئر وکٹر اگوئیلار نے جمعے کو اپنی مگرمچھ دلہن کے ساتھ شادی کی۔ اس علامتی شادی کا مقصد انسانوں اور مگرمچھوں  کا اتحاد ہے۔

(جاری ہے)


روایات کے مطابق سینکڑوں سال پہلے مگرمچھوں کی شہزادی اور انسانوں کے شہزادے نے بھی اسی طرح ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کی تھی۔
شادی کی اس تقریب کو اس ٹاؤن میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر خوب ہلاگلا ہوتا ہے۔اس ٹاؤن کی مذہبی شخصیت کا کہنا ہے کہ اس شادی کی وجہ سے خوش حالی آئے گی اور ماہی گیر خوب مچھلیاں پکڑیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu