بم سے بنائے گئے ٹائم کیپسول نے نیویارک پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 جولائی 2017 23:47

بم سے بنائے گئے  ٹائم کیپسول نے نیویارک پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

دوسری جنگ عظیم کے ایک   بم کے شیل میں بنائے گئے ٹائم کیپسول نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مین ہیٹن  کی گلیاں بند کرا دیں۔ بم سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کا جائزہ لیا تو پتا کہ یہ تو ٹائم کیپسول ہے، جس میں ڈھیر سارے کاغذات اور کارڈ ہیں، جس کےبعد پولیس نےعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔
یہ ٹائم کیپسول ایک  نائٹ کلب کی بلڈنگ سے ملا ہے،جسے اب گھر اور آفس بلڈنگ کےطور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس جگہ کے مالک جون ارجنٹو نے بتایا کہ 33 سال پہلے وہ کلب میں پارٹی کررہے تھے۔ اسی دوران انہیں مستقبل کے لوگوں کےلیے یادیں چھوڑنے کا خیال آیا۔ یہ بم شیل انہوں نے ایک آرمی نیوی سٹور سے خریدا تھا۔ اس میں سب نے کاغذوں اور کارڈز پر اپنے پیغامات لکھ کر مستقبل کے لوگوں کےلیے رکھے تھے۔ اب عمارت میں تعمیراتی کام شروع ہوا تو مزدوروں کو یہ ٹائم کیپسول بھی مل گیا۔
جون کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے پیغامات  ٹائم کیپسول میں رکھے تھے، وہ انہیں اب واپس چاہتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم شیل کو واپس  نہیں کیا جائے گا لیکن کچھ دنوں تک کاغذات کا جائزہ لے کر وہ واپس کر دئیے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu