خودکشی کی دھمکی دے کر انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون اور 16 سالہ لڑکے نے شادی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 جولائی 2017 23:48

خودکشی کی دھمکی دے کر انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون  اور 16 سالہ لڑکے  نے شادی کرلی

انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون  نے اپنے محبوب 16 سالہ لڑکے سے شادی کر لی۔شادی سے روکے جانے پردونوں نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد اُن کے گھر والوں نے انہیں شادی کی اجازت دے دی۔
اگرچہ اس جوڑے کی عمر میں 55 سال کا فرق ہے لیکن نوجوان سلامت ریایادی ،  روہایا نامی بیوہ سے شادی کر کے بہت خوش ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب کارن گنڈا گاؤں میں ہوئی۔


دونوں کی شادی گاؤں کے مکھیا کے گھر میں ہوئی۔ مکھیا نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے شادی کی اجازت دینا پڑی۔

(جاری ہے)


شادی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے  کہ شادی ہونے  کے بعد ہلا گلا ہونے اور شور مچائے جانے پر سلامت شرم سے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیتا ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں نے محبت کی شادی نہیں کی لیکن دونوں غریب بھی ہیں، اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شادی دولت کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انڈونیشیا میں شادی کی قانونی عمر 19 سال ہے لیکن مذہبی بنیادوں پر کم عمری کی شادی بھی جائز ہے۔ ان دونوں کی شادی بھی نکاح عرفی ہے یعنی یہ معاشرے کے لیے تو قابل قبول ہے لیکن قانون کی نظر میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu