چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 جولائی 2017 23:43

چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ  بنا لیا
چین میں جہاں دنیا کا سب سے بڑا  تیرتا سولر فارم(تفصیلات اس صفحے پر)   بنا لیا ہے تووہاں چین اور بہت سی چیزوں میں دنیا سے آگے ہے۔اب چین میں دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ بھی بن گیا ہے۔
30 جون کو رئیل اسٹیٹ اور تفریح کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنی ڈالیان وانڈا نے شمال مشرقی شہر ہربن  میں  سیاحوں کےلیے ایک اور پرکشش مقام بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

6 ارب ڈالر کے ہربن وانڈا سٹی پروجیکٹ میں 1.6 سکوائر کلومیٹر  کا سکائی ریسورٹ بھی ہے۔
اس سکائی ریسورٹ میں 6 سکائی رن ہیں۔ جن میں سے سے بڑا 500 میٹر طویل ہے۔اس ریسورٹ کو ایک وقت میں 3000 افراد استعمال کر سکتےہیں۔اس سکائی ریسورٹ کا اندرونی درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔سکائی ریسورٹ میں سب سے اونچا مقام 80 میٹر اونچا ہے۔اندازہ ہے کہ 2017 کے اختتام تک 4 لاکھ افراد  اس ریسورٹ کو استعمال کریں گے۔
وانڈا کا چین میں یہ چھٹا تھیم پارک ہے۔
چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ  بنا لیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu