10900 سال پہلے بھی آلو کا بھرتا کھایا جاتا تھا۔ سائنسدانوں کو ثبوت مل گئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 جولائی 2017 23:24

10900 سال پہلے بھی آلو کا بھرتا کھایا جاتا تھا۔ سائنسدانوں کو ثبوت مل گئے

سالٹ لیک سٹی۔امریکی ریاست اوٹاہ میں  میں سائنسدانوں کو 10900 سال قدیم آلو کا بھرتا ملا ہے۔ جن پتھروں سے آلو ؤں کا پیسا گیا تھا آلوؤں کا نشاستہ انہی پتھروں کی دراڑوں سے ملا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی امریکا میں آلو کی کاشت کا یہ سب سے قدیم ثبوت ہے۔

(جاری ہے)


سائنسدانوں نے جس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آلو کا یہ بھرتا تلاش کیا ہے، وہ پہلے بھی کئی مصالحہ جات کی تلاش میں استعمال کی جا چکی ہے۔

  اس ٹیکنالوجی سے اٹلی میں 32600 سال قدیم جئی اور اسرائیل میں 23000 سال قدیم جو اور گندم دریافت کی جا چکی ہے۔اسی طرح اس ٹیکنالوجی سے چین میں 19500 سال قدیم پھلیاں بھی ملی ہیں۔
یوٹاہ سے  قبل از تاریخ دور کے پتھر کے آلات سے ملنے  آلو کا یہ نشاستہ اس علاقے سے ملا ہے، جسے ابتدائی یورپی آباد کار آلوؤں کی وادی کہتے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu