ایمزون الیکسا نے پولیس کو فون کر کے عورت پر تشدد کرنے والے کو پکڑوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 جولائی 2017 23:45

ایمزون الیکسا نے  پولیس کو فون کر کے  عورت   پر تشدد کرنے والے کو  پکڑوا دیا

پولیس نے ایک شخص کو اپنی دوست پر تشدد اور قتل کی  دھمکی دینے  کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کو اس تشدد کے بارے میں ایمزون الیکسا کی ایک فون کال کی وجہ سے پتا چلا تھا۔
28 سالہ ایڈوارڈو باروس ، نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں بیٹھا کہ  اپنی دوست کے فون میں آنے والے ٹیکسٹ میسج کی وجہ سے غصے ہوگیا۔ اسے لگا کہ اس کی دوست اس سے بے وفائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


2 جولائی کو ہونے والا یہ جھگڑا تشدد میں بدل گیا، جس کے بعد باروس نے  اپنی دوست کی طرف پستول کر کے اسے قتل کی دھمکی بھی دی۔ اسی دوران اس نے اپنی دوست سے پوچھا کہ کیا تم نے شیرف کو کال کی ہے؟ خوش قسمتی سے سمارٹ سپیکراور وائس پاورڈ ورچوئل اسٹنٹ ، ایمزون الیکسا، نے جملے کو کمانڈ سمجھا اور 911 کال ملا دی۔ بعد میں911  نے جب عورت کو کال کی تو باروس نے 911 کا نمبر دیکھ کر فون پھینک دیا اور عورت پر تشدد کرنے لگا۔خوش قسمتی سے پولیس وقت پر موقع پر پہنچ گئی اور باروس کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے عورت اور اس کی بیٹی کو مکان سے نکال لیا اور باروس کو گرفتار کرلیا۔ باروس پہلے بھی  ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu