پیگی بیک ہیلمٹ سے بچے اپنے والدین کو ڈرائیو کر سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 جولائی 2017 23:49

پیگی بیک ہیلمٹ سے بچے اپنے والدین کو ڈرائیو کر سکیں گے

نیویارک کی ایک کمپنی نے  ایک غیر معمولی ہیلمٹ بنایا ہے، جس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے وہ سرمایہ کاروں کی راہ دیکھ رہی ہے۔اس ہیلمٹ سے بچے اپنے والدین کو ڈرائیو کر سکیں گے۔
پیگی بیک ڈرائیور ایک ہیلمٹ پر مشتمل ہے جس میں ایک ہینڈل بار بھی ہے، جس سے بچے سٹیئرنگ کا م لے  لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ میں ایک وائبریشن سسٹم بھی ہے، جس سے ہیلمٹ پہنے والدین کو پتا چلتا ہے کہ بچے انہیں کس سمت میں دوڑانا چاہتے ہیں۔

ہیلمٹ میں ایک ٹربو بٹن ے، جس کو دبانے سے ہیلمٹ سے آواز نکلتی ہےا ور روشنیاں جلتی بجھتی ہیں۔ ہیلمٹ میں سگنل اور ہارن کے فیچر بھی ہیں۔
اس ہیلمٹ کے موجد نے ایک ڈیمو ویڈیو میں ہیلمٹ کے کام کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے تاہم موجد کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس ہیلمٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے سرمایہ کاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu