موبائل ریپئرنگ کرنے والے آپ کو کس طرح دھوکا دیتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جولائی 2017 09:58

موبائل ریپئرنگ کرنے والے آپ کو کس طرح  دھوکا دیتے ہیں؟

موجودہ دور میں موبائل کی ریپئرنگ کے لیے اچھے اور ایماندار کاریگر کا ملنا  نعمت خداوندی ہیں۔کسی بھی شاپ سے موبائل کی مرمت کرا کر یہی دھڑکا لگا رہتا ہے کہ شاید ہم لٹ کر آ رہے ہیں۔ آئیے آپ کو چند ایسی مفید باتیں بتاتے ہیں جن کو ذہن میں رکھ کر آپ کافی حد تک خود کو لٹنے سے بچا سکتے ہیں۔
موبائل فون کی ایل سی ڈی ٹوٹنے پر اچھی طرح تسلی کر لیں کہ موبائل کی ایل سی ڈی ہی ٹوٹی ہے یا صرف اوپر کا حفاظتی گلاس ٹوٹا ہے۔

سام سنگ کے کسی اچھے موبائل کی ایل سی ڈی اگر 30 ہزار روپے کی ہو تو اس کا گلاس 10 ہزار کا ہوگا۔ ایسے میں موبائل ریپئر کرنے والا آپ سے  ایل سی ڈی کی قیمت کے نام پر پیسے لے کر صرف گلاس تبدیل کر کے دے سکتا ہے۔
گلاس یا ایل سی ڈی  تبدیل کرتے وقت  ایل سی ڈی کی خریداری اور مرمت ایک ہی دوکان سے نہ کرائیں۔

(جاری ہے)

گلاس یا  ایل سی ڈی  کسی اور دوکان سے خریدیں اور اسے تبدیل کسی اور دوکان سے کرائیں، ایل سی ڈی  یا گلاس اپنی آنکھوں کے سامنے تبدیل کرائیں۔

اس طرح  اچھی کوالٹی کی  سکرین کی قیمت کے بدلے کم کوالٹی کی سکرین لگنے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔
بعض دفعہ فون ہلکا سا گرنے  کی وجہ سے بھی بند ہوجاتا ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ بیٹری کی سٹریپ کا اترنا ہوسکتا ہے۔ ایسے میں جب آپ فون کو  کسی کاریگر کودیتے ہیں تو وہ صرف بیٹری  لگا کر مختلف ہارڈ وئیر کے نام پر اچھی خاصی رقم لے لیتا ہے۔
بعض دفعہ فون کی ری سیٹنگ کے دوران  یا کسی اور وجہ سے فون کا سافٹ وئیر  کرپٹ ہوجاتا ہے اور فون کام کرنا بند کر دیتا ہے۔

ایسے میں کسی فنکار کاریگر کے پاس جائیں تو وہ موبائل میں سو طرح کے مسائل بیان کر کے آپ سے اچھی خاصی رقم اینٹھ لیتا ہے ۔
یاد رکھیں کہ کوئی بھی فنکار کاریگر جب آپ سے بار بار کہے کہ یہ مسئلہ آپ کو سمجھ نہیں آئے گا تو سمجھ جائیں کہ دال میں کالا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu