تائیوان،ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہ ملنے پر خاتون نے طلاق لے لی

منگل 18 جولائی 2017 11:10

تائیوان،ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہ ملنے پر خاتون نے طلاق لے لی
تائپے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) تائیوان میں ایک خاتون نے ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہ دینے پر اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت میںخاتون نے پیغام رسانی کی ایپ لائن پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات بھی دکھائے گئے۔

(جاری ہے)

خاندانی امور کی عدالت میں جج نے خواتین کی جانب سے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے پیغامات کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا۔ جج نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسے میں اسے طلاق کی منظوری دی جاتی ہے۔جج نے کہا کہ 6 ماہ تک خاتون نے اپنے شوہر کو میسجز کیے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ کار حادثے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu