شادی منسوخ ہونے پر بے گھر افراد کے مزے ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 جولائی 2017 23:37

شادی منسوخ ہونے پر بے گھر افراد کے مزے ہوگئے
انڈیانا سے تعلق والی ایک عورت نہیں چاہتی تھی کہ اُن  کی منسوخ شدہ شادی کے انتظامات پر کیا جانے والا خرچہ ضائع جائے۔اسی لیے انہوں نے  بے گھر افراد کی دعوت کر دی۔
انڈیانا پولیس کے شمال میں واقع کارمیل  کی   سارا کومنس نے انڈیانا پولس سٹار کو بتایا کہ انہوں نے اور اُن کے منگیتر  نے  شادی سے صرف ایک ہفتہ پہلے شادی  نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اپنے اس فیصلے کی وجہ تو نہیں بتائی لیکن بتایا کہ شادی کی تقریب کے لیے انہوں نے رٹز چارلس میں 170 افراد کے لیے بکنگ کرائی تھی۔ بکنگ کے معاہدے کے مطابق تقریب منسوخ ہونے پر اُن کے پیسے واپس نہ ملتے۔سارا کے مطابق  انہوں  نے سوچا کہ یہ موقع ہے  جس پر بے گھر افراد کو بتایا جائے کہ  وہ بھی ایسی جگہوں  پر ایسے ہی آنے کا حق رکھتے ہیں، جیسے سب کو ہے۔

(جاری ہے)

سارا نے سوچا کہ شادی کا کھانا ضائع کرنے کی بجائے تقریب کو کسی مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔سارا نے بے گھر افراد کے اداروں سے رابطہ کیا اور انہیں اس تقریب میں بلا لیا۔ یہی نہیں سارا نے اس تقریب میں آنے والے بے گھر افراد کو بڑی خوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
اس موقع  پر بہت سے کاروباری افراد نے اپنے سوٹ اور کپڑے بھی عطیہ میں دئیے ۔

غریب افراد عطیہ کیے ہوئے زبردست کپڑوں میں اس تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں شرکت کرنےو الے چارلی ایلن کو  ایک جیکٹ ملی۔ چارلی تین ماہ سے  بے گھر ہے۔ چارلی جیکٹ پا کر بہت خوش ہے ۔ اسے لگتا ہے کہ اس جیکٹ میں وہ زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔ اس موقع پر سارا کی ماں اور اس کی بہت سی سہیلیاں بھی اس کے ساتھ موجود تھیں۔ سارا کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنے شادی کے سوٹ کا کیا کرے گی اور یہی سوچ اس کےلیے تکلیف کا باعث ہے۔
شادی منسوخ ہونے پر بے گھر افراد کے مزے ہوگئے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu