88سالہ جنونی دادی نے اپنا سکائی ڈائیونگ کا خواب بھی پورا کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 جولائی 2017 23:41

88سالہ جنونی دادی نے اپنا سکائی ڈائیونگ کا خواب بھی پورا کر لیا

کینڈی سے تعلق رکھنے والی اور خود کو کریزی گرینی کہلوانے والی ایک بوڑھی خاتون نے  اپنی سکائی ڈائیونگ کی خواہش بھی پوری کر لی۔
88سالہ ماری ہولو نے پیراشوٹ سکول آف ٹورنٹو پر ایک چھوٹے سے جہاز سے چھلانگ لگا کر ڈائیونگ کی۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر آپ ڈر گئے  تو آپ آدھی زندگی جیتے ہیں۔
ماری ہولو کئی سالوں سے سکائی ڈائیونگ کے تجربے کی تیاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ عرصے سے ایسا کرنا چاہتی تھی۔ ا س سے انہیں بہت خوشی ملی ہے۔
ماری ہولو چار سالوں سے اپنی عجیب و غریب خواہشات پوری کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی انوکھی خواہشات کی ابتدا ٹورنٹو کے سی این ٹاور پر لٹکنے سے ہوئی۔ اس خواہش کو انہوں نے چار سال پہلے مکمل کیاتھا۔
ماری کے شوہر کا 30 سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی  نہیں کی بلکہ اپنی زندگی کو ہنسی خوشی گزارا۔


اُن کا کہنا ہے کہ مجھے کسی شخص کی ضرورت نہیں۔ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں اور ٹی وی پر جو دیکھنا چاہتی ہوں دیکھ لیتی ہوں۔
ماری کی خواہشات کی فہرست میں ریس کار ڈرائیو کرنا اور اپنی 90سالگرہ پر پٹ بل کے ساتھ گانا گانا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ آپ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے  آپ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu