دونوں ہاتھوں کے بغیر ایک باپ کئی سالوں سے ڈیلیوری مین کی ملازمت کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے

منگل 1 اگست 2017 23:59

دونوں ہاتھوں کے بغیر ایک باپ کئی سالوں سے ڈیلیوری مین کی ملازمت کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہا ہے
زہاؤ ہائیفینگ کو دونوں ہاتھ نہ ہونے کی وجہ سے کورئیر کی ملازمت پر نہیں رکھا گیا۔ لیکن اُن کے پاس زندہ رہنے کے اور بھی راستے تھے۔
3سال کی عمر میں ایک بجلی کے حادثے میں زہاؤ کے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کوئی ملازمت حاصل کرنے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ تاہم گزشتہ چند سالوں سے وہ ڈیلیوری مین کی ملازمت کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں۔

(جاری ہے)


زہاؤ ہر روز صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھتے ہیں اور روز کے 100 پیکٹ ڈیلیور کرتے ہیں۔ ایک ویڈیو میں زہاؤ نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ پارسل پر نام لکھتے ہیں اور اسے ڈیلیور کردیتے ہیں۔
زہاؤ جب بھی ڈیلیوری دینے جاتے ہیں، اُن کی بیوی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ زہاؤ کی بیوی کو اوائل عمر میں پولیو ہو گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹھیک سے چل نہیں سکتیں۔زہاؤ کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ 2000 سے 3000 یوان کماتے ہیں، جس سے اُن کے گھر والوں کا پیسٹ بھرتا ہے۔
زہاؤ کی خواہش ہے کہ اُن کی بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu