پویس کا کہناہے کہ 21 اگست کے سورج گرہن سے دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔حفاظتی تدابیر بتا دیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 اگست 2017 23:33

پویس کا کہناہے کہ 21 اگست کے سورج گرہن سے دنیا کا خاتمہ ہو جائے  گا۔حفاظتی تدابیر بتا دیں

جارجیا پویس کا کہناہے کہ 21 اگست کو امریکا میں ہونے والے  سورج گرہن سے زمین  سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
شیرف سکاٹ بیری  نے کہا ہے کہ سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین شراب اور تمباکو نوشی کریں تاکہ انہیں چڑچڑا پن  نہ ہو۔
جارجیا پولیس کے فیس بک پیج  پر پوسٹ ہونے والی یہ ہدایات اصل میں ایک مذاق ہے جس نے عوام کو بھی کنفیوژ کر دیا ہے۔
اس پوسٹ میں کہا گیا ہے گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو شراب اور تمباکو نوشی کرنی چاہے اس سے تابکار شعاعوں سے اُن کے ٹخنے نہیں سوجیں گےا ور وہ چڑچڑی بھی نہیں ہونگی۔

(جاری ہے)


فیس بک پوسٹ کے آخر میں شیرف نے بتایا کہ  سرکردہ سائنسدانوں کے مطابق گرہن کے بعد صرف دو چیزیں زندہ بچیں گی ایک  کاکروچ ہونگے اور دوسرا فیس بک۔ اس کے بعد شیرف نے پوچھا کہ  یہ دوچیزیں ہیں یا ایک ہی چیز ہے؟؟؟
اس پوسٹ کو دیکھ کر بہت سے صارفین نے سراہا ہے تو کچھ نے ناگواری کا اظہار بھی کیا ہے۔ ایک صارف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید پولیس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu