یہ شخص ہر روز اپنے سوٹ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ساتھ تیر کر کام پر پہنچتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 اگست 2017 23:34

یہ شخص ہر روز اپنے سوٹ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ساتھ تیر کر کام پر پہنچتا ہے

ٹریفک کی پریشانی سے تنگ آئے ہوئے ایک شخص نے کام پر جانے کا نیا طریقہ نکال لیا۔ وہ  اپنے کپڑے، موبائل اور لیپ ٹاپ کو واٹر پروف بیگ میں رکھ کر تیر کر کام پر جاتا ہے۔
40 سالہ بنجیمن ڈیوڈ  ٹریفک کے جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ہر روز 2 کلومیٹر تیر کر کام پر جاتا ہے۔ تیرتے ہوئے اس کا واٹر پروف بیگ  اس کی کمر پر ہوتا ہے۔ کئی بار وہ   ہوا سے بھرے واٹر پروف بیگ سے لپٹا تیرتے ہوئے بس آرام کر رہا ہوتا ہے۔


ڈیوڈ کا تعلق میونخ، جرمنی سے ہے۔

(جاری ہے)

تیر کر آفس پہنچنے کا خیال اسے اپنے اپارٹمنٹ کے پیچھے بہتے ہوئے دریائے ایسار کے بہاؤ کو دیکھ کر آیا تھا۔دو سال پہلے ڈیوڈ نے پہلی بار تیر کر کام پر پہنچنے کی کوشش کی۔ اس میں کامیاب ہونے پر اس نے تیر کر ہی کام پر جانا شروع کر دیا۔
ڈیوڈ ہر صبح تیر کر دریا سے باہر نکلتا ہے تو خود کو خشک  کرتا ہے اور اپنے ساتھیوں کے پہنچنے کا انتظار کرتا ہے۔شام کو وہ اپنی تمام چیزیں Wickelfisch  کہلانے والے بیگ میں ڈالتا ہے اور دریا کے بہاؤ پر آرام سے تیرتے ہوئے گھر پہنچ جاتا ہے۔ Wickelfisch ایک واٹر پروف بیگ ہے جسے سوئزرلینڈ میں ڈیزائن کیا گیا تھا، جہاں بہت سے افراد دریاؤں میں تیرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu