دوڑتے ہوئے تھکن سے چور ہو کر گرنے والے ایتھلیٹ کو دوسرے ایتھلیٹ نے اٹھا کر دوڑ جتوا دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 اگست 2017 23:47

دوڑتے ہوئے تھکن سے چور ہو کر گرنے والے ایتھلیٹ  کو دوسرے ایتھلیٹ نے اٹھا کر دوڑ جتوا دی

میئن، امریکا میں ہونے والی Beach to Beacon 10K  دوڑ میں جب ایک شخص اختتامی لائن کے قریب گر گئے  تو اسے لگا کہ ان کی دوڑ ختم ہوگئی لیکن اسی وقت ایک دوسرے کھلاڑی  نے انہیں  اٹھا کر اختتامی لائن کے پار پہنچا دیا۔
جیس آرچ کا کہنا ہے کہ جب وہ گرے تو ا نہیں لگا کہ ان کی دوڑ ختم ہوگئی لیکن پھر کسی نے انہیں اٹھالیا۔

(جاری ہے)

یہ  ونڈہم سے تعلق رکھنے والے روبرٹ  گومز تھے جنہوں نے گرے ہوئے جیس کو اٹھایا اور اس کے بعد دونوں نے اکٹھے اختتامی لائن عبور کی لیکن جیس پھر گر گئے۔

دوڑ دیکھنے والے بہت سے نیوز فوٹو گرافرز نے   دلوں کو چھو لینے والے اس منظر کو ریکارڈ کیا۔
روبرٹ نے پورٹ لینڈ پریس ہیرالڈ کو بتایا کہ جیس نے اس سے زیادہ کیا تھا، جتنا میں کر چکاتھا، یہ اُنکا حق بنتا تھا کہ وہ دوڑ میں پہلے نمبر پر آئیں۔
 اس دوڑ میں 6500افراد نے شرکت کی تھی۔دونوں کھلاڑیوں  نے دوڑ مکمل  کرنے میں 31 منٹ اور 31 سیکنڈ کا وقت لیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu