81 سالہ خاتون نے ثابت کردیا کہ موسیقی سیکھنے کےلیے عمر کی کوئی قید نہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 اگست 2017 23:53

81 سالہ خاتون نے ثابت کردیا کہ موسیقی سیکھنے  کےلیے عمر کی کوئی قید نہیں
81 سالہ خاتون نے اپنی گٹار بجانے کی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا۔ اپنی عمر اور موسیقی کےشوق کی وجہ سے یہ  انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہو چکی ہیں۔
سنگا پور سے تعلق رکھنے والی میری ہو نے  سنگا پور کی نیشنل ڈے پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کر کے 27000  حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
میری ہو اس وقت 7بچوں کی  دادی اور نانی ہیں۔ انہوں نے 60 سال  کی عمر میں موسیقی سیکھنے کا خواب پورا کرنے کے لیے گٹار بجانا سیکھنا شروع کیا۔

شروع میں انہوں نے  خود ہی ایک کتاب کی مدد سے گٹار سیکھنے کی کوشش کی اور اس کے ساتھ ساتھ گانا بھی شروع کر دیا۔دس سال پہلے انہوں نے  پیشہ ور موسیقار سے موسیقی سیکھنے کا فیصلہ کیا۔ اُن کے استاد نے انہیں دیکھتے ہی کہا کہ  اس نے اتنی بڑی عمر کے کسی شخص کو کبھی موسیقی نہیں سکھائی۔

(جاری ہے)

میری ہو کو اگرچہ موسیقی پڑھنا نہیں آتی لیکن انہوں نے اپنے پسندیدہ گانے سیکھنا اور ہر روز تین گھنٹوں  تک پریکٹس کرنا شروع کر دیا۔


میری ہو اس وقت لاطینی موسیقی میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔ وہ اپنا البم بھی نکال چکی ہیں اس کے علاوہ فلاحی کاموں کےلیے گاتی اور بجاتی ہیں۔ میری  ہو نے ایک کلاسک Need Your Love So Bad پر بھی پرفارم کیا ہے۔ اس کی ویڈیو یوٹیوب پر ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیاہے۔
سنگا پور  میں بڑی عمر کے شہریوں  فعال رہنے کے لیے میری ہو کی مثال دی جاتی ہے ، جو 81 سال کی عمر میں بھی اپنے خواب پورے کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu