ایٹمی حملے کی صورت میں حفاظتی تدابیر یاد کرانے کے لیے امریکی کاؤنٹی کا انوکھا طریقہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اگست 2017 23:41

ایٹمی حملے کی صورت میں حفاظتی تدابیر یاد کرانے کے لیے امریکی کاؤنٹی کا انوکھا طریقہ

الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے لگتا ہے کہ امریکا واپس 1980 کی دہائی میں پہنچ گیا ہے۔ دیگر کئی تنازعات کے ساتھ ساتھ   شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔اسی وجہ سے امریکی ادارے وقت فوقتاً عوام کو ایٹمی جنگ کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے لیے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔ ایٹمی دھماکوں کی صورت میں  اس کے اثرات سے بچنے کی حفاظتی تدابیر کےلیے ایک  امریکی کاؤنٹی کے حکام نے  یوٹیوب پر 2014 میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ایک گانے کی شکل میں ایٹمی دھماکے کی صورت میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک نوجوان کو ایٹمی دھماکے کے ہوتے ہی گانا گاتے دکھایا گیا ہے۔ گانے میں وہ بتایا کہ  نہ ہی اس سے خوفزدہ ہوں اور نہ ہی شور مچائیں کیوں کہ آپ مشروم کے بادل سے بھی بچ سکتےہیں۔گانے میں نوجوان سب کو ایک سادہ  سی نصیحت کرتا ہے کہ جلدی سے اندر جائیں ، اندررہیں اور خبروں سے باخبر رہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے پبلک سیفٹی کے حوالے سے کیا گیا کام امریکا میں کافی نایاب ہے۔

ایٹمی حملے کی صورت میں حفاظتی تدابیر یاد کرانے کے لیے امریکی کاؤنٹی ..

Browse Latest Weird News in Urdu