انگلیاں چٹخانا نقصان دہ ہوتا ہے یا نہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 اگست 2017 20:45

انگلیاں چٹخانا نقصان دہ ہوتا ہے یا نہیں؟

ایک نئی رپورٹ کے مطابق انگلیاں چٹخانا  نقصان دہ عادت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب آپ اپنی انگلیاں چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کی سطح الگ ہو جاتی ہے اور اس عمل کےدوران ایک لیکوئیڈ بلبلے بناتا ہے۔یہ بلبلے پھٹتے ہیں تو ہمیں چٹخنے یا کڑکڑانے کی آواز  آتی ہے۔جب آپ انگلی چٹخاتے ہیں تو جوڑوں کا پریشر خارج ہوتا ہے۔جس کے نتیجے میں اعضا سکون محسوس کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلیاں چٹخانے سے جوڑ ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔
1990 میں ہونے والی ایک ریسرچ میں کہا گیا تھا کہ انگلیاں چٹخانے سے جوڑوں میں ورم آ جاتا ہے، جس سے انگلیوں کی شکل ہی بدل جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلیاں چٹخانے کی بجائے چند دوسری ورزشیں کرنا زیادہ فائدے مند ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انگلیاں چٹخانے کی بجائے اپنی مٹھی پانچ بار کھولیں اور بند کریں۔

(جاری ہے)


دوسری ورزش میں اپنی انگلیوں کو اس طرح ہی حرکت دیں جیسے چٹخاتے ہوئے دیتے ہیں لیکن چٹخائیں نہیں۔اس کے علاوہ اپنی تمام انگلیوں کو ایک ایک کر کے کھولیں اور بند کریں۔اپنی دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسا کر لہروں  کی طرح ہلائیں۔
اس سے پہلے سامنے آنےو الی ایک تحقیق میں ماہرین نے بتایا تھا (تفصیلات اس صفحے پر) کہ انگلیاں چٹخانے سے انگلیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

ماہرین نے یہ بھی کہا  تھا کہ انہوں نے جوڑوں کو چٹخانے والوں اور نہ چٹخانے والوں کے جوڑوں میں کوئی فرق نہیں دیکھا۔اس سے ایک ڈاکٹر کی تحقیق  کے نتائج کو بھی تقویت ملی جس نے 60سال تک اپنے صرف  ایک ہاتھ کے جوڑ چٹخائے تاکہ ان میں فرق دیکھ سکے۔اس نے بھی 60سال میں دونوں ہاتھوں میں کوئی فرق نہیں دیکھا۔

انگلیاں چٹخانا نقصان دہ ہوتا ہے یا نہیں؟

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu