عورت نے ٹافیوں کے ریپرز سے لباس بنا کر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اگست 2017 23:43

عورت  نے ٹافیوں کے ریپرز سے لباس بنا کر سب کو حیران کر دیا

ایک عورت نے چار سالوں تک سٹار بسٹ کے ریپرز جمع کر کے اُن سے لباس بنا لیا۔ایملی سیہامیر فیس بک پر ایک پیج چلاتی ہے۔ انہوں نے بہت احتیاط سے ریپرز کو کپڑے کے ساتھ سیا ہے۔
ایملی نے چار سال پہلے ریپرز اس وقت جمع کرنے شروع کیے جب ان کے شوہر نے انہیں ٹافیوں کا پیکٹ تحفے میں  دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ وہ 4 سالوں سے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ سٹاربسٹ ریپرز جمع کر رہی ہیں تاکہ اس سے لباس بنا سکے ۔ جب بہت زیادہ ریپرز جمع ہو گئے تو ایملی نے انہیں ترتیب دیا، انہیں استری کیا، انہیں تہہ کیا اس کے بعد انہوں نے الاسٹک سے کپڑے میں ریپرز کو تہہ کیا ، جس کے بعد اس سے لباس تیار کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu