آسمان سے گر کر کھجور میں اٹکنے والے کو کئی گھنٹوں بعد اتار لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اگست 2017 23:43

آسمان سے گر کر کھجور میں اٹکنے والے کو کئی گھنٹوں بعد اتار لیا گیا

میساچوسٹس میں درخت پر پھنسے ایک سکائی ڈرائیور کو کئی گھنٹوں بعد ریسکو کے عملے نے اتار لیا۔
ڈنسٹیبل پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو 70 فٹ  اونچے درخت پر پھنسے سکائی ڈرائیور کو دو گھنٹے سے بھی زیادہ وقت گزرنے کے بعد درخت سے اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)


پیپریل سکائی ڈائیونگ سنٹر کے ائیر پورٹ منیجر ڈون میئر کا کہنا ہے کہ درخت پر پھنسے والا شخص ایک تجربہ کار سکائی ڈائیور تھا، جو بدقسمتی سے اپنے لینڈنگ ایریا سے نکل گیا۔
میئر نے بتایا کہ سکائی ڈائیور کافی شرمندہ ہے لیکن زیادہ زخمی نہیں ہے۔ میئر نے بتایا کہ اسی جہاز پر مزید 5 اور افراد بھی جمپ کے لیے گئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu