2 فٹ کے مرتبان میں سما جانے والی حیرت انگیز عورت نے کرتب نہ دکھانے کا اعلان کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اگست 2017 23:48

2 فٹ کے مرتبان میں سما  جانے والی حیرت انگیز عورت نے  کرتب نہ دکھانے کا اعلان کر دیا

ایک حیرت انگیز عورت ،جو اپنے پورے جسم کو 2 فٹ اونچے اور 18  انچ قطر کے مرتبان میں سما سکتی  ہے،  نے  کرتب نہ دکھانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈورسیٹ ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی  22سالہ سٹیف مرکری   ، سرکس آف ہارر میں گزشتہ 5 سالوں سے  اپنے فن  کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ سٹیف نے اب مسلسل درد، تکلیف اور نیل کے نشان پڑنے کے باعث یہ ملازمت چھوڑنے   کا اعلان کیا ہے۔


5فٹ 4 انچ قد کی  سٹیف نے 17سال کی عمر میں سرکس میں شمولیت  اختیار کی تھی۔سٹیف کا کہنا ہے کہ  وہ بچپن سے ہی لچکدار تھیں، اسی وجہ سے ڈانس اور جمناسٹک بھی شوق سے کرتی تھیں ۔ اپنے جسم کی اصل لچک کا احساس انہیں اُن کے ایک دوست نے دلایا۔
اپنی اسی صلاحیت کے ساتھ سٹیف سرکس آف ہارر گئی، اُن سے بات کی اور انہیں فوراً ہی وہاں ملازمت مل گئی۔

(جاری ہے)

سرکس میں جب  انہیں مرتبان میں سمانے کا کرتب کرنے کا  کہا گیا تو پہلے پہل انہیں یہ بہت آسان لگا لیکن پھر انہیں لگا کہ وہ ایسا نہیں کر سکیں گی لیکن انہیں نے اسے کامیابی سے کر لیا۔
سٹیف کا کہنا ہے کہ  اپنی لچک کے باعث وہ گھروالوں اور دوستوں کے ساتھ شرارت بھی کرتیں ہیں۔ وہ کبھی الماری میں چھپ جاتی اور کبھی کپڑوں کی ٹوکری میں، لیکن جلد ہی ان کے دوستوں کو معلوم ہو گیا کہ سٹیف کہاں کہاں چھپ سکتی ہے۔
باربار مرتبان کا کرتب دکھانے  سٹیف کی صحت پر برا اثر پڑا۔ ان کے جسم پر نیل پڑ گئے اور کمر میں بھی درد رہنے لگا۔اسی وجہ سے سٹیف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ  اب سرکس میں کام نہیں کریں گی۔

2 فٹ کے مرتبان میں سما  جانے والی حیرت انگیز عورت نے  کرتب نہ دکھانے کا ..

Browse Latest Weird News in Urdu