13سال پہلے گم ہونے والی منگنی کی انگوٹھی گاجر کے ساتھ زمین سے باہر نکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اگست 2017 23:40

13سال پہلے گم ہونے والی منگنی کی انگوٹھی گاجر کے ساتھ زمین سے باہر نکل آئی
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کی 13سال پہلے فارم میں  گم ہونے والی انگوٹھی مل گئی ہے۔ زمین میں گم ہونے والی یہ انگوٹھی     اُن کے فارم میں اگنے والی گاجر کے گرد لپٹی  زمین سے باہر  آگئی۔
84 سالہ میری گرامس کی منگنی کی انگوٹھی 2004 میں اس وقت گم ہو گئی تھی، جب وہ ایڈمونٹن کے شمال میں واقع   اپنے فارم میں ہاتھ سے ایک جڑی بوٹی  نکالنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

میری نے اپنے بیٹے کو بھی انگوٹھی تلاش کرنے کا کہا لیکن وہ نہ ملی۔
میری نے گلوبل نیوز کو بتایا کہ میں باہر  کچھ اور کرنے گئی تھی لیکن میں نے   وہاں ایک بڑی جڑی بوٹی کو  دیکھا اور اسے ہاتھوں سے پکڑ کر باہر نکالنے کی کوشش کی۔ میری نے اس سے پہلے وہیں اپنے ہاتھ سے انگوٹھی نکال دی تھی۔میری کو یہ تو اندازہ تھا کہ اس کی انگوٹھی  کس جگہ گم ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ کئی ہفتوں تک نہ ملی۔

(جاری ہے)

اس بات کا میری کے شوہر کو معلوم نہیں تھا، اسے معلوم ہونے سے پہلے ہی میری نے   دوسری انگوٹھی خرید لی۔کچھ عرصے بعد میری دوسرے گھر میں منتقل ہوگئی۔اب 13سال بعد میری کی بہو کو اپنی ساس کی گم شدہ انگوٹھی ایک گاجر  کے ساتھ لپٹی ہوئی  ملی ہے۔میری کی بہو   کولن ڈیلی   نے اپنے شوہر سے انگوٹھی کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ اس کی ماں کی انگوٹھی ہے جو  باغ میں گم ہوگئی تھی۔ کولن نے گاجر کی تصاویر بنا کر یہ انگوٹھی اپنی ساس کو واپس کر دی۔ میری کا کہنا ہے کہ اب وہ اس انگوٹھی کی بہت زیادہ حفاطت کرے گی۔
13سال پہلے گم ہونے والی منگنی کی انگوٹھی گاجر کے ساتھ زمین سے باہر نکل ..

Browse Latest Weird News in Urdu