کسٹم حکام نے سانپوں کے 20سروں والا پیکٹ پکڑ کر ضائع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 اگست 2017 23:44

کسٹم حکام نے سانپوں کے 20سروں والا پیکٹ  پکڑ کر ضائع کر دیا

جرمن کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نائیجریا سے آنے والے سانپوں کے 20 سروں والا پیکٹ پکڑ کر ضائع کر دیا ہے۔
میونخ کے مرکزی کسٹم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اُن کے افسروں نے  3 کلو گرام کے ایک پیکٹ کا ایکس رے سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں سانپوں کے سر ہیں۔

(جاری ہے)

میری ملر کا کہنا ہے کہ جب افسروں نے پیکٹ کھول کر دیکھا تو پتا چلا کہ سانپوں کے سر سڑ چکے اور بدبو ناقابل برداشت ہے۔میری نے بتایا کہ انہوں نے  کسی ممکنہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے سانپوں کے تمام سر جلا دئیے۔
میری کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں انہوں نے مغربی افریقا سے سانپوں کے سروں کے کئی پیکٹ پکڑے ہیں۔ جرمنی آنے والے یہ پیکٹ بڑی نفاست سے پیک ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu