ڈیزائنر نے مصروف پل کے نیچے خفیہ سٹوڈیو بنا کر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 اگست 2017 23:18

ڈیزائنر نے مصروف پل کے نیچے خفیہ سٹوڈیو بنا کر سب کو حیران کر دیا

پلمبر اور مستقبل کے ڈیزائنر فرنانڈو ابیلاناس  نے خود ہی اپنا ایک خفیہ سٹوڈیو بنایا ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ سٹوڈیو ویلنسیا، سپین کے ایک مصروف پل کے نیچے ہے۔ اس سٹوڈیو کو اندر سے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ سٹوڈیو شہر کے کسی فلیٹ کی بجائے پل کے نیچے بنایا گیا ہے۔
اس سٹوڈیو میں ایک کرسی، ایک ڈیسک اور دو شیلف  ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عام دفتر میں بھی سب کو انہیں اشیا کی ضرورت پڑتی ہے۔

فرنانڈو نے  ایک  دستی کرینک بھی بنایا ہے، جسے گھما کر وہ سامان کو اپنے سٹوڈیو سے نیچے تک  یا اوپر تک پہنچا سکتا ہے۔فرنانڈو نے اپنے سٹوڈیو کا مکمل پتا تو کسی کو نہیں بتایا لیکن پل اور سٹوڈیو کی ویڈیو ضرور شیئر کی ہے۔ فرنانڈو کا کہنا ہے کہ میرا سٹوڈیو اسی وقت تک یہاں ہے جب تک کوئی یہاں سے سامان نہیں چرا لیتا یا حکام اسے یہاں سے ہٹنے کا نہیں کہتے۔

ڈیزائنر نے مصروف پل کے نیچے خفیہ سٹوڈیو بنا کر سب کو حیران کر دیا

Browse Latest Weird News in Urdu