زمین پر 100ایٹم بم پھٹنے سے کیا ہو گا ،تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 29 اگست 2017 11:53

زمین پر 100ایٹم بم پھٹنے سے کیا ہو گا ،تحقیق کے نتائج سامنے آگئے
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار - 29اگست 2017ء ):حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس نقطے کو زیر غور لایا گیا کہ اگر زمین پر سو ایٹم بم پھٹیں گے تو زمین پرکیا اثرات مرتب ہوں گے ۔اس تحقیق کے ہوش ربا نتائج سامنے آگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحقیق میں اس بات کو سامنے لایا گیا کہ اگر زمین پر 100ایٹم بم پھٹیں گے تو اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل جائے گی۔

لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے۔بم پھٹنے کے پہلے ہفتے فضا میں پانچ میگا ٹن کالے کاربن کا دھواں پھیل جائے گا جو سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے نہیں دے گا اور زمین پر مکمل طور پر ادھیرا چھا جائے گا۔جبکہ دوسرے ہفتے میں زمین کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے والی اوزون کی تہہ ختم ہو جائے گی۔بم پھٹنے کے دوسرے مہینے زمین کا اوسط درجہ حرارت منفی 25ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

زمین پر بارشوں کی کمی کے باعث نباتات کی افزائش رک جائے گی اور دو ارب لوگ قحط کا سامنا کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔بم پھٹنے کے 5سال بعد اوزون کی تہہ انتہائی کم ہو جائے گی جس کے باعث جلدی کینسر کا مرض بڑھ جائے گا۔دس سال بعد اوزون کی تہہ بحال ہونا شروع ہوگی۔20سال بعد زین کا درجہ حرارت بڑھنے لگے گا۔نباتات کی افزائش ہونے لگے گی۔30سال کے بعد زمین پر بارشوں کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔50سال بعد ایک مرتبہ پھر قدرت کرہ ارض پر حاوی ہونے لگے گی۔یہ صرف سو ایٹمی بموں کی تباہی ہے جبکہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اسوقت دنیا کے مختلف ملکوں کے پاس 16ہزار فعال ایٹمی ہتھیار مو جود ہیں جو کسی بھی غلط ہاتھ میں جانے سے زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu