اڑنے والی موٹرسائیکل اگلے سال فروخت کے لیےپیش کر دی جائیں گی۔ قیمت40 لاکھ سے 80 لاکھ روپے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 ستمبر 2017 23:47

اڑنے والی موٹرسائیکل  اگلے سال فروخت کے لیےپیش کر دی جائیں گی۔ قیمت40 لاکھ سے  80 لاکھ روپے

ایک بنک نے اڑنے والی موٹرسائیکلوں کے پروٹو ٹائپس پر کئی ملین ڈالر  خرچ کر دئیے ہیں اور کئی ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ یہ موٹرسائیکل اگلے سال تک فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔ ان موٹرسائیکلوں کی قیمت 40 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے تک ہوگی ۔
اس موٹرسائیکل کی تیاری کے لیے سرمایہ ایک روسی بنک Vnesheconombank یا VEBفراہم کر رہاہے۔یہ رقم ہوور بائیکس کی ڈویلپمنٹ پرخرچ  کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موٹرسائیکل کے تجربات ابھی بھی جاری ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں  ایک اڑنے والی موٹر سائیکل کو ایک ٹریک پر اڑتے  بھی دکھایا گیاہے۔ ہوور بائیک ایس 3 کے اڑنے کی  یہ ویڈیو ہوور سرف کے سربراہ الیگزینڈر اٹامانوو نے ریکارڈ کی ہے۔ کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں اب سے ہی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے اس ہوور بائیک کے کئی آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu