ہوٹل تنہا مسافروں کو وقت گزاری کے لیے گولڈ فش کرایے پر دے رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 ستمبر 2017 23:49

ہوٹل تنہا مسافروں کو وقت گزاری کے لیے گولڈ فش کرایے پر دے رہا ہے

بیلجیم کا ایک ہوٹل اپنے یہاں قیام کرنے والے تنہا مسافروں کو وقت گزارنے کےلیے گولڈ فش کرائے پر دے رہا ہے۔
ریڈیو پروڈیوسر مچل کک نے ایک باؤل میں گولڈ فش کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں اس کا ایک رات کا کرایہ  3.5 یورو یا 4.17 ڈالر درج ہے۔
مچل نے لکھا کہ اُن کی دوست بیلجیم کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے جہاں رات کو تنہا محسوس کرنے والے مسافر ایک رات کے لیے کرائے پر  مچھلی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


برسلز کے نزدیک واقع ہوٹل چارلیروئی ائیرپورٹ کئی سالوں سے مہمانوں کو کرائے پر مچھلیاں دے رہا ہے۔ہوٹل منیجر ڈیوڈ ڈیلن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ سال پہلے آزمائشی طور پر مہمانوں کو مچھلی کرائے پردینے کی سروس شروع کی۔ مہمان اس سے بہت خوش ہوئے، وہ مچھلیوں کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگے۔
ڈیوڈ نے بتایا کہ اُن کے ہوٹل میں ایک بہت بڑا فش ٹینک بھی ہے، جہاں ان گولڈ فش کو کئی دنوں تک کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہےاور جب مہمانوں کو ضرورت پڑے انہیں نکال لیا جاتا ہے.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu